25 ہزار مالیت کے نئے پرائز بانڈز کی فروخت پر پابندی عائد

25 ہزار مالیت کے نئے پرائز بانڈز کی فروخت پر پابندی عائد

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : وزارت خزانہ نے 25 ہزار مالیت کے نئے پرائز بانڈز کی فروخت پر فوری پابندی عائد کردی، 31 مئی 2021 ءسے 25 ہزارکے پرائز بانڈ ناقابل استعمال ہوں گے۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے 25 ہزار مالیت کے پرائز بانڈز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اسٹیٹ بینک، نیشنل بینک سمیت 5بینکوں کی 16برانچوں سے تبدیل کروائے جاسکتے ہیں ، اس کے علاوہ ان بانڈز کو قومی بچت سے اسپیشل سیونگز یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں تبدیل کرایا جاسکتا ہے۔ اعلامیے کے مطابق بانڈ کیش کرانے والا شخص ذاتی حیثیت میں اپنے اکاؤنٹ میں رقم منتقلی کرواسکے گا،انعامی رقم کیلئے پرائز بانڈ شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ اسٹیٹ بینک میں جمع کرانا ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ 25 ہزار روپے بانڈ پر ہر چھ ماہ بعد منافع بھی ملے گا،25 ہزارکے پریمیئم بانڈ پرششماہی بنیادوں پر 1.79 فیصد تک منافع ملے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ عوام نے 25 ہزارمالیت کے بانڈ میں 161 ارب کی سرمایہ کاری کی ہے،جبکہ 40 ہزار مالیت کے پریمیئم بانڈ میں 292 ارب کی سرمایہ کاری کی گئی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!