لیجنڈری اداکار دلیپ کمار 97 برس کے ہو گئے

لیجنڈری اداکار دلیپ کمار 97 برس کے ہو گئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور:برصغیر پاک و ہند میں لاکھوں دلوں پر راج کرنے والےلیجنڈری اداکار دلیپ کمار آج 97 بر س ہو گئے۔ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار 11دسمبر 1922 کو پشاور کے قدیمی محلہ خداداد میں پیدا ہوئےجبکہ ان کا اصل نام یوسف خان تھا اور ان کے والد لالہ غلام سرور پھلوں کے تاجر تھے۔ شہنشاہ جذبات کے نام سے جانےوالے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار نے 1944 میں فلم "جوار بھاٹا ” سے ڈیبیو کیا 1995 میں انہیں ہندوستان کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ”دادا صاحب پھالکے ایوارڈ "سے نوازا گیا جبکہ انہوں نے دیگر کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کئے۔دلیپ کمار کی نامور فلموں میں گوپی، آدمی ، مغل اعظم ،سوداگر ،نیا دور،گنگا جمنا، کرانتی اور کرما شامل ہیں۔ دوسری جانب لیجنڈری اداکار دلیپ کمار نے کورونا کے باعث دو بھائیوں کی اموات کے بعد سالگرہ کی تقریبات نہ منانے کا اعلان کیا ہے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!