اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نےاپوزیشن سے تلخیاں کم کرنے اور مذاکرات کا ماحول بنانے کی اپیل کر دی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)سے اپیل کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کو ملتوی ہونا چاہئے،مذاکرات کا ماحول بنانا ضروری ہے وہ شخصیات جن کا عموعی احترام ہے اور جو حکومت اوراپوزیشن دونوں میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں وہ آگے آئیں اور مذاکرات کا ماحول بہتر بنانے میں کردار ادا کریں، تلخیاں کم کریں ملک کیلئے ضروری ہے۔
عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کو ملتوی ہونا چاہئے،مذاکرات کا ماحول بنانا ضروری ہے وہ شخصیات جن کا عموعی احترام ہے اور جو حکومت اوراپوزیشن دونوں میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں وہ آگے آئیں اور مذاکرات کا ماحول بہتر بنانے میں کردار ادا کریں، تلخیاں کم کریں ملک کیلئے ضروری ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 11, 2020
یاد رہے کہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے جا رہی ہے
