اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عبدالحفیظ شیخ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں 19 اپریل 2019 کو اسد عمر سے وزیر خزانہ کا منصب لینے کے بعد وزیراعظم کے مشیر خزانہ کے منصب پر تعینات کیا گیا تھا۔






