کراچی ،  مزید 3 ڈاکٹرز کا کورونا وائرس سے انتقال

کراچی ، مزید 3 ڈاکٹرز کا کورونا وائرس سے انتقال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی : کورونا وائرس سے جناح اسپتال سے ریٹائرڈ ڈاکٹر طاہر امین چوہدری انتقال کرگئے،نجی کلینک کے ڈاکٹر وسیم الدین بھی کورونا وائرس سے چل بسے، جبکہ سابق ڈی جی ہیلتھ اور ای این ٹی اسپیشلیسٹ ڈاکٹر عبدالستار کوروائی بھی کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالستار کوروائی چند روز سے نجی اسپتال میں وینٹیلیٹر پر تھے۔ واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 50 افراد انتقال کر گئے ہیں، ان میں سے 94 فیصد اسپتالوں میں تھے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح کراچی میں 18.43 ریکارڈ کی گئی ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!