شیخ رشید وفاقی وزیر داخلہ بنا دیئے گئے ،  اعظم سواتی  وزیر ریلوے مقرر

شیخ رشید وفاقی وزیر داخلہ بنا دیئے گئے ، اعظم سواتی وزیر ریلوے مقرر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے شیخ رشید سے وزارت ریلوے واپس لے کر انہیں وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔ حکومت نے کابینہ اراکین کے عہدوں میں تبدیلی کرتے ہوئے شیخ رشید سے وزارت ریلوے واپس لیتے ہوئے اعظم سواتی کو وزیر ریلوے اور اعجاز شاہ سے وزارت داخلہ واپس لیتے ہوئے شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ مقرر کردیا ہے۔ اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ قبل ازیں جمعہ کے روزعبدالحفیظ شیخ نے بھی وفاقی وزیر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جس کے بعد انہیں وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!