اپوزیشن کو راستہ دینگے مگر این آر او نہیں ‘شبلی فراز ‘ مولانا فضل الرحمان کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں ‘ علی امین گنڈاپور

اپوزیشن کو راستہ دینگے مگر این آر او نہیں ‘شبلی فراز ‘ مولانا فضل الرحمان کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں ‘ علی امین گنڈاپور

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ایک بار پھر کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اپوزیشن سے جلسے جلوس دو تین ماہ تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومتی سطح پر اپوزیشن کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ اپوزیشن سے چوری چھپے کوئی بات ہوگی، استعفے پی ڈی ایم کا آخری داﺅ تھا جو ناکام رہے گا ،جن جن شہروں میں جلسے ہوئے وہاں کرونا کا پھیلاﺅ بڑھ گیا ہے،غیر ذمہ دار سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں اضافہ سے مزید کرونا پھیلے گا ،یہ سب کرپشن کے سلطان ہیں ،نوازشریف اور زرداری ملک میں پیسے کی سیاست لائے، یہ لوگوں کو استعفے دینے پر مجبور کررہے ہیں ، اپوزیشن کا آخر داﺅ بھی ناکام ہوگا جبکہ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان پر را سمیت غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں سے روابط کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے چار سوالات کے جواب مانگ لیے اور کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی کرپشن اور جائیدادوں کے میرے پاس ثبوت ہیںجو عدالتوں میں پیش کر نے کےلئے تیار ہوں ، مولانا فضل الرحمن بتائیں اجیب دوول سے ملاقات کیوں کی،آزادی مارچ سے پہلے غیرملکی قوتوں سے رابطے تھے ، بتائیں کیا بات کررہے تھے ؟ایم آئی سکس سے کیوں رابطہ کررہے تھے ، مولانا فضل الرحمن کو ان سوالوں کے جوابات دینے پڑینگے ۔ جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غیر ذمہ دار سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں اضافہ سے کرونا پھیلے گا ،جن جن شہروں میں جلسے ہوئے وہاں کرونا کا پھیلاﺅ بڑھ گیا ہے،پی ڈی ایم کرونا کیسز میں اضافہ کے باوجود لاہور میں جلسہ کرنے جارہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ڈی ایم نے کو اقدام آخر پر کرنے تھے بوکھلاہٹ میں پہلے کردئیے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کی دوسری لہر نے تشویشناک صورتحال پیدا کر رکھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ سب کرپشن کے سلطان ہیں،نوازشریف اور زرداری ملک میں پیسے کی سیاست لائے،انہوں نے مختلف ادوار میں قوم کا پیسہ لوٹ کر اپنی جیبیں بھریں،یہ اپنے لیے راستہ مانگ رہے ہیں،یہ لوگو ں کو استعفے دینے پر مجبور کررہے ہیں،اپوزیشن کا آخری داﺅ بھی ناکام ہوگا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر علی گنڈا پور نے کہاکہ نوازشریف ایک سزا یافتہ مجرم ہیں،نوازشریف باہر بیٹھ کر اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے اربوں روپے کی کرپشن کی،مولانا فضل الرحمان آج اپنی چوری بچانے کےلئے چوروں کا سردار بنا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان کی کرپشن اور جائیدادوں کے میرے پاس ثبوت ہیں،مولانا فضل الرحمان میرے چار سوالات کے جوابات دیں ،مولانا فضل الرحمان بتائیں کہ اجیت دوول سے ملاقات کیوں کی ،مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے پہلے غیرملکی قوتوں سے رابطے تھے ، بتائیں کیا بات کررہے تھے ،مولانا فضل الرحمان فرقہ واریت پھیلانے میں ملوث تھے،مولانا فضل الرحمان بتائیں ایم آئی سکس سے کیوں رابطہ کررہے تھے،مولانا فضل الرحمان کو ان سوالات کے جوابات دینا پڑیں گے۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان مجھے عدالت لے جائیں ، ثبوت دینے کو تیار ہوں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن کے ساتھ آفیشل سطح پر حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا،اپوزیشن کے ایم این اے اور ایم پی ایز نے ہم سے رابطہ کیا ہے کہ وہ استعفے نہیں دیں گے،انہوںنے کہاکہ نوازشریف ، آصف علی زرداری اور فضل الرحمان اپنی کرپشن بچانے کے لئے این آر او چاہتے ہیں،اپوزیشن کےساتھ چوری چھپے کوئی بات چیت نہیں کریں گے ،اپوزیشن کے ساتھ بات ہوگی تو سامنے ہوگی۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان چوری کرنے اور چھپانے کا ماہر ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے لوگوں کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنائی ہوئی ہیں۔ و زیر اطلاعات نے کہاکہ پی ڈی ایم این آر او کے حصول کے لیے دباﺅ ڈال رہی ہے،حکومت ان کے جلسوں سے نہیں ڈرتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!