تربت سمیت ضلع کیچ میں 719افراد کورونا وائرس میں مبتلاء

تربت سمیت ضلع کیچ میں 719افراد کورونا وائرس میں مبتلاء

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تربت:کروناوائرس کی دوسری لہر،تربت سمیت ضلع کیچ میں 719افرادکروناوائرس مرض میں مبتلا،ڈسٹرکٹ جیل تربت کے جیلرمرادسمیت 18قیدی بھی کروناوائرس کاشکار،تربت میں کیسز بڑھ رہے ہیںلیکن احتیاطی تدابیر کہیں نظرنہیں آتی،ٹیچنگ ہسپتال میں پی سی آرلیب قائم،لیکن 4میں سے تین وینٹی لیٹرزتاحال انسٹال نہ ہوسکیں،وینٹی لیٹرزکیلئے آکسیجن کی بھی شدیدکمی، تربت سمیت مکران ڈویژن کے مریض بہترعلاج کیلئے کراچی وکوئٹہ کے ہسپتالوں کا چکرکاٹنے پر مجبور۔تفصیلات کے مطابق تربت بلوچستان کا دوسرا بڑا شہراورمکران ڈویژن کا ہیڈ کوآرٹرہے،یہاں کروناوائرس تیزی سے پھیل رہی ہے،محکمہ ہیلتھ کے ذرائع کے مطابق تربت سمیت ضلع کیچ کے عوام غفلت کا مظاہرہ کرکے کروناوائرس کاٹسٹ نہیں کروارہے ہیں،او ۔پی ۔ڈیزمیں ڈاکٹرزآنے والے مریضوں میں سیپٹمزدیکھ کر انہیں ٹسٹ کرانے بھیجواتے ہیں،اب تک ایسے 3521افراد کا ٹسٹ کرایاگیا ہے ،جس میں 719لوگوں میں کروناوائرس ٹسٹ پازیٹوآگئے ہیں،جبکہ 9سے زائد ٹسٹ کے رپورٹس نہیں آئے ہیں، انکو انکے گھروں میں آئیسولیٹ اور18مریضوں کو انکے گھروں میں کورنٹائن کرایاگیاہے،ضلع میں کروناوائس سے کچھ اموات کی بھی اطلاعات ہیں لیکن ابھی تک 3اموات رپورٹ ہوئی ہیں ،جوکرواناوائرس سے انتقال کرگئے ہیں،واضح رہے کہ ٹیچنگ ہسپتال تربت میں ضلع کیچ،پنجگور،گوادر،پسنی سمیت مکران ڈویژن کے مختلف علاقوں سے لوگ علاج کیلئے ڈویژنل ہیڈکوآرٹرہسپتال آتے ہیں ،لیکن ذرائع کے مطابق یہاںصرف 4وینٹی لیٹرزہیں جن میں تین نئے وینٹی لیٹرزتاحال انسٹال نہیں کئے گئے ہیں،کیونکہ انسٹال کرنے کیلئے کوئی ٹیکنیکل تجربہ کارشخص موجود نہیں،ذرائع کے مطابق ایسی طرح وینٹی لیٹرزکیلئے وافرمقدارمیں آکسیجن چاہئے ،ہسپتال میں وینٹی لیٹرزکیلئے اتنی آکسیجن نہیں ہے،ان کمزوریوں اورسہولیات کی کمی کے باعث لوگ علاج کیلئے کراچی اورکوئٹہ جاکر اپنی جمع پونچی خرچ کرنے پر مجبورہورہے ہیں۔دوسری طرح کروناوائرس سے بچاﺅ کیلئے تربت سمیت ضلع کیچ کے تحصیل وسب تحصیل تمپ،مند دشت،بلنگور،بلیدہ ،زامران،ہوشابمیں کہیں بھی احتیاطی تدابیر کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں،ضلع کے کسی تحصیل ہیڈکوآرٹرمیں ٹیسٹنگ کی سہولت موجودنہیں ،10لاکھ کی آبادی کا ضلع ہے ،دوردرازسے تمام لوگوں کو شہر آکر ٹسٹ کرانا پڑتاہے،ڈسٹرکٹ جیل تربت کے 73قیدیوں کے ٹسٹ کرائے گئے جن می17قیدیوں میں کروناوائرس پازیٹوآگئے ہیں،جنہیں جیل کے اندرکورنٹائن کردیا گیاہے جبکہ جیلرمراد بخش ایک ہفتے سے کروناوائرس میں مبتلاہیں اورانہوں نے خود کواپنے گھر میں کورنٹائن کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق یونیسیف محکمہ ہیلتھ کیساتھ کام کررہاہے تاکہ لوگوں کی جان بچائی جاسکے لیکن مزید بہتراورفعال طورپر کام کی ضرورت ہے،اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکیچ ڈاکٹررحیم بلیدی نے کہاکہ عوام کروناوائرس اورایس او پیزکے حوالے سے آگاہ ہیں ،لیکن عمل نہیں کررہے ہیں ایک بار پر عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ منہ پر ماسک لازم لگائیں اورباربارہاتھ دھونے کی عادت ڈالیں ،خود کو بچائیں اوراپنے گھروالوں کو بھی کروناوائرس کی مرض سے بچائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!