لاہور :بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سرداراختر جان مینگل سے لاہور میں نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر ملک بلوچ سینٹر طاہر بزنجو نے ملاقات کی اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی مرکزی سینئر نائب ملک ولی کاکڑ و دیگر رہنماءبھی موجود تھے ملاقات میں گوادر میںباڑ لگانے ‘ ساحل وسائل سمیت صوبے کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ بھی ملاقاتیں جاری رکھیں جائیں گی ۔
