قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو این آر او نہیں دوں گا،عمران خان

قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو این آر او نہیں دوں گا،عمران خان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے جلسے مجھے بلیک میل کرنے کے لئے کئے ہیں قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو این آر او نہیں دوں گا،میرا واضح پیغام ہے کہ این آر او نہیں دوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے بے تحاشہ پیسہ وقت اور ٹائم لگا دیا ہے،ان کی سیاسی بلیک میلنگ میں نہیں آہوں گا،یہ لوگ جلسے کرکے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،ان کا مقصد صرف یہ ہے کہ انہوں نے جو دولت قوم سے لوٹی ہے ان کو معاف کرکے ان کو این آر او دوں،لیکن میرا واضح پیغام ہے کہ انہیں کبھی این آر او نہیں ملے گا،وہ جو بھی منصوبہ بنا لیں کبھی ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئوں گا،ان لوگوں کو عوام کا مفاد اور زندگی عزیز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں اور ان کے تحفظ کو ہرچیز سے مقدم رکھوںگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!