دنیا بھر میں گوگل، یوٹیوب سروسز اچانک بند

دنیا بھر میں گوگل، یوٹیوب سروسز اچانک بند

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

واشنگٹن : دنیا بھر میں گوگل کی مختلف سروسز بشمول یوٹیوب اچانک بند ہوگئی، کروڑوں صارفین کو مشکلات کا سامنا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیر کی شام میں گوگل کی یہ دونوں سروسز اچانک بند ہوگئیں جس کے باعث ان سروسز کو استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین پریشان ہوگئے۔ گوگل کی جو سروسز متاثر ہوئی ہیں ان میں اس کا سرچ انجن، یوٹیوب اور گوگل میپ وغیر بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ صارفین کو گوگل کی ای میل کی سروس تک رسائی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاؤن ڈٹیکٹر نامی ویب سائٹ کے مطابق اسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں ویب سائٹس اور سروسز بند ہونے کی شکایات موصول ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!