عوام وزیراعظم عمران خان اور ا ن کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے، سردار یار محمد رند

عوام وزیراعظم عمران خان اور ا ن کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے، سردار یار محمد رند

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام وزیراعظم عمران خان اور ان کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے پی ڈی ایم میں شامل 11جماعتوں کا بیانیہ ااور بلند وبھانگ دعوے ریت کے محل ثابت ہوئے ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا سردار یار محمد رند نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شامل 11اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ اور جلسے وجلوسوں کے دوران کئے گئے دعوے ریت کا محل ثابت ہوئے گزشتہ لاہور میں فلاپ شو اس امر کا عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان کی ترقی پسند عوام وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں وفاقی حکومت نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے حکومت اپنی مدت پوری کریگی اور عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بہت جلد ملک کو ترقیافتہ دیکھیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!