لانگ مارچ کو بھی سو بسم اللہ ، ضرور کریں اسلام آباد آئیں جیسے پہلے آئے تھے، سلفیاں لیں اور واپس چلے جائیں ،سینیٹر فیصل جاوید

لانگ مارچ کو بھی سو بسم اللہ ، ضرور کریں اسلام آباد آئیں جیسے پہلے آئے تھے، سلفیاں لیں اور واپس چلے جائیں ،سینیٹر فیصل جاوید

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءسینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ استعفوں کےلیے31 جنوری کا کیوں انتظار کر رہے ہیں کل ہی دیں استعفے، سپیکر صاحب قلم لے کر بیٹھے ہوئے ہیں تاکہ آپکے استعفوں پر فوراً دستخط کریں اور اسمبلیوں سے گند صاف ہو ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فیصل جاوید نے پی ڈی ایم کی طرف سے حکومت کو مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن اور لانگ مارچ کے اعلان پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا آپ کے مطلوبہ نمبر سے فی الحال رابطہ ممکن نہیں -مطلوبہ نمبر عوام کی خدمت میں مصروف ہے -برائے مہربانی تین سال بعد کوشش کریں- تین سال بعد جب الیکشن ہوگا آپ کو پھر انشائ اللہ شکست ہو گی اور ایک بار پھر آپ سڑکوں پر آئیں گے۔انہوں نے لکھا لانگ مارچ کو بھی سو بسم اللہ ، ضرور کریں اسلام آباد آئیں جیسے پہلے آئے تھے- سلفیاں لیں اور واپس چلے جائیں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!