نوکنڈی:بابائے چاغی پینل کے سربراہ سابق صوبائی وزیر سخی میراامان اللہ خان نوتیزئی بڑیچ پینل کے سربراہ سابق سٹی چیئرمین نوکنڈی حاجی میرعرض محمدبڑیچ اورسابق ڈسٹرکٹ چیئرمین میرداود خان نوتیزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پانچ جنوری کو سیندک کے مقامی لوگوں نے پروجیکٹ میں کام کرنے والے ملازمین کے حق میں احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہے اگرملازمین کوان کے گھروں میں جانے کی اجازت نہیں ملی اور کوروناکے نام پر مظالم بند نہیں ہوئے تو ضلع چاغی کے عوام کو ساتھ ملاکر نیشنل ہائی وے روڈغیرمہینہ مدت تک بند کریں گے اور احتجاج کومزیدوسعت دیں گے انہوں نے کہاکہ بابائے چاغی پینل اور بڑیچ پینل کے مشترکہ اجلاس میں یہ طے پایا ہے کہ ہم سیندک پروجیکٹ کے ملازمین کو لاوارث نہیں چھوڑیں گےاور ان کے حقوق کے حصول کےلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں سیندک کے مقامی لوگوں بلخصوص ملک رمضان موسی زئی جنہوں نے ملازمین کے حقوق اور ناانصافی پرآوازبلندکی انہوں نے کہاکہ سیندک پروجیکٹ میں چائنیزمینجمنٹ نے اپنی الگ ریاست قائم کی ہوئی ہے جہاں وہ پہلے ہی سے لوٹ مار کرنے کے ساتھ مقامی لوگوں کو سہولیات سے محروم اور ملازمین کے ساتھ بدترین مظالم کرتے چلے آرہے تھے اب کروڑوں کے نام پر گزشتہ نومہینوں سے جو ناجائز اور غیر انسانی پابندیاں اور بدمعاشی کررہے ہیں وہ ناقابل برداشت ہے یہ ظلم کی انتہاءہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزسیندک میں ٹریفک حادثے میں نوجوان شدیدزخمی ہواتھاجنہیں ہسپتال لایاگیامگروہاں نہ ڈاکٹرموجودتھااورنہ ہی طبعی سہولیات تھی اتنے بڑے پروجیکٹ جواربوں ڈالر ہمارے وسائل سے کمائے اور ہمارے پاکستانی ملازمین کوغلامانہ طرز پر قید کرکے ان پر ذہنی ونفسیاتی تشدد کرکے انہیں چھپ کرانے کے لئے ملازمت سے نکالنے کے لئے بلیک میلنگ بھی کریں اور افسوس کہ اس گناہ میں ہمارے کچھ پاکستانی افسران بھی شامل ہیں ظلم کی انتہاکہ ملازمین کو اپنے پیاروں کے جنازوں میں شرکت کرنے کی بھی اجازت نہیں دیجارہی جوکہ پاکستانی معاشرے کے اسلامی و بلوچی روایات کے خلاف ہے ان کایہ بھی کہناتھاکہ پروجیکٹ کی طرف سے ملازمین پر ظلم کی انتہاہےاب نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ گزشتہ روزپروجیکٹ میں کام کرنے والے ملازم نے ذہینی پریشانی پرخودسوزی کی کوشش کی مگر دیگر ملازمین نے انہیں بچھالیا انھوں نے کہا کہ اگر پانچ جنوری تک چائنیزمنیجمنٹ نے سیندک ملازمین کے ساتھ کوروناکے نام پر جاری مظالم بند نہیں کئے تو چاغی کے عوام کو ساتھ لے کر آرسی ڈی شاہراہ بھی بند کریں گے اور اس کازمہ دارپروجیکٹ مینجمنٹ ہوگا۔
