کوئٹہ: پاک افغان سرحد چمن پر کام کرنے والے مقامی مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لئے صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی صدارت میںپانچ رکنی کمےٹی قائم کردی گئی، تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے پیر کو صوبائی وزیرداخلہ میر ضیا ءاللہ لانگو کی سربراہی میں پانچ رکنی کمےٹی قائم کی ہے جس میں سینیٹر منظور احمد کاکڑ،صوبائی وزراءانجینئر زمرک خان اچکزئی، نور محمد دمڑ اور رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی شامل ہیں کمےٹی چمن بارڈر پر کام کرنے والے مقامی محنت کشوں کے مسائل کا جائزہ لیکر انکے فوری اور طویل المدتی حل کے لئے سفارشات مرتب کریگی






