وکلاءکی ہڑتال ‘ نواب رئیسانی سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

وکلاءکی ہڑتال ‘ نواب رئیسانی سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: احتساب عدالت کوئٹہ میں سابق وزیر اعلی رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی اور دیگر کےخلاف ناجائز اختیارات کے استعمال سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت وکلاءکی ہڑتال کے باعث موخر کردی گئی۔ احتساب عدالت دوئم میں نواب اسلم رئیسانی اور دیگر کےخلاف دائر ریفرنس کی سماعت ہونا تھی تاہم وکلاءکی عدالتی کارروائی سے ہڑتال کے باعث ملتوی کی گئی سابق وزیراعلی اسلم رئیسانی اور دیگر آٹھ افراد کےخلاف ریفرنس دائر کیاگیاتھا، نواب رئیسانی پراختیارات کاناجائزاستعمال کرتے ہوئے ہرحانے کی مد میں غیرقانونی کروڑوں روپے حاصل کرنےکا الزام ہے، ریفرنس میں سابق سینیٹرلشکری رئیسانی،سابق سیکریٹری خزانہ دوستین جمالدینی سمیت آٹھ افراد نامزد ہیں ریفرنس پر سماعت 30 دسمبر تک موخر کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!