اسلام آباد: حکومت نے سینیٹ انتخابات مارچ کے بجائے فروری اور شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ الیکشن جلد کرانے سے متعلق مشاورت کی گئی، ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے سینیٹ انتخابات مارچ کے بجائے فروری میں شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ سے رہنمائی لی جائے گی






