شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو شہید مولابخش دشتی سمیت دیگر شہدا کے قومی کردار کو تاریخ روشن حروف سے لکھا جائے گا‘ نیشنل پارٹی

شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو شہید مولابخش دشتی سمیت دیگر شہدا کے قومی کردار کو تاریخ روشن حروف سے لکھا جائے گا‘ نیشنل پارٹی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کی برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیر جان بلوچ ضلع صدر کویٹہ حاجی عطا محمد بنگلزئی،مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا حسین دشتی، صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ چیرمین بی ایس او پجار زبیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کا قتل انسانیت اور عوامی خدمت کا قتل ہے۔انکی قوم و وطن دوستی،عوام و سرزمین سے گہری نظریاتی و فکری وابستگی قابل تقلید عمل ہے۔شہہد ڈاکٹر شفیع بزنجو شہید مولابخش دشتی،نسیم جنگیاں سمیت دیگر شہدا کے قومی کردار کو تاریخ روشن حروف سے لکھا جائے گا۔تاریخ ثابت کریگا کہ ان شہدا کی شہادت سے شدید قومی نقصان ہوا۔ تاریخ مکروہ محرکات کو سامنے لانے کردار ادا کرے گا۔گودار میں باڑ لگانا اور جزائر سمیت بلوچستان کے ساحل وسائل پر قابض ہونے والی ہر سازش کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے گی۔پی ڈی ایم کی روح میرجمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی افکار و نظریات کے عین مطابق ہے۔تعزیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو، مرکزی لائر سیکرٹری راحب بلیدی ایڈوکیٹ،ممبر مرکزی کمیٹی ستار بلوچ،ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ ضلعی فنانس سیکرٹری سعید سمالانی ضلعی رابطہ سیکرٹری نعیم بنگلزئی نے بھی خطاب کیا۔نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی فلسفہ سیاست پر امن سیاسی جمہوری مزاحمتی سیاست پر کامل یقین رکھتے ہوئے ملک میں جمہوریت کے قیام،عوامی بالادستی آئین و قانون کی حکمرانی غیر جانبدار الیکشن کمیشن انصاف پر مبنی عدلیہ آزاد میڈیا اور اظہار رائے کی مکمل آزادی کی جدوجہد کررہی ہے۔نیشنل پارٹی نے قومی اہداف کے حصول کو نظریہ فکر بنادیا اور اس پر کاربند رہ کر شعوری قومی وطنی جدوجہد کو آگے بڑھا رہی ہے۔مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاست میں ہر سیاسی جماعت کو احترام کا درجہ کا عامل ہے۔اور کسی کے بھی نظریات پر قدغن نہیں لگاتا۔اور نہ ہی کسی کو اجازت دیتی ہے کہ وہ نیشنل پارٹی کے سوچ وفکر کو غلط کہے۔نیشنل پارٹی نہ ریاست کو اور نہ ہی خود کے کسی بازو کو بلوچ قوم کی تقسیم کرنے نہیں دےگی۔مقررین نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں بلوچستان کو وسائل پر غصب کرنے کی سازش جاری ہے۔مختلف ادوار میں بلوچ قوم کے خلاف گھناونے عزائم لائے گئے۔موجودہ سلیکٹڈڈ حکومت نے بلوچستان کےلیے گہرا سازش نہ صرف تیار کیا بلکہ اس پر عمل درآمد کرنے کی کوشش جارہی ہے۔گودار میں باڑ لگانا خود گوادر کے عوام کےلیے نوگوایریا بنا کر گودار پر قبضہ کی پالیسی ہے۔نیشنل پارٹی اس منفی عمل کی مکمل مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف شدید احتجاج کریگی۔گودار بلوچ کی سرزمین ہے۔اور اس کو کسی کوچیھنے نہیں دے گی۔مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان اب آمریت اور ہی کھٹ پتلی حکمرانوں کا متعمل نہیں ہوسکتا ہے۔سیاسی مداخلت کے منفی عمل کو بند کرنا ہوگا۔پی ڈی ایم عوامی بالادستی کو قائم کرنے کی جنگ لڑی رہی ہے۔اور اس جنگ کی کامیابی پاکستان اور عوام کی کامیابی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!