جے یو آئی نے سینٹ الیکشن مارچ سے قبل کروانے کی مخالفت کردی

جے یو آئی نے سینٹ الیکشن مارچ سے قبل کروانے کی مخالفت کردی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:جمعیت علماءاسلام (ف )نے سینٹ الیکشن مارچ سے قبل کروانے کی مخالفت کردی ہے ، سینٹ آئینی ادارہ ہے اسکے انتخابات مقررہ وقت سے قبل نہیں ہوسکتے ہیں جمعیت علمائے اسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے سینٹ انتخابات مقررہ وقت سے قبل کروانے کی کوششیں شروع ہوگئی ہے مگر ہم یہ سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ آئین کے مطابق سینٹ کے نصف ممبران مارچ میں سبکدوش ہوجائینگے اور مارچ میں نئے ممبران کے انتخاب کےلئے سینٹ کے الیکشن ہوں گے انہوںنے کہاکہ حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ غیر قانونی اقدامات سے لگ رہا ہے قبل از وقت انتخابات کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی انہوںنے کہاکہ سینٹ کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!