اسلام آباد:سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے نام پر گوادر شہر کو باڑ لگانا قابل مذمت ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ گوادر کے ارد گرد باڑ کھڑی کرنے کا فیصلہ شہر کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب دیوار برلن دیوار گر گئی ، اور یہاں سیکیورٹی خدشات کے نام پر شہر کو تقسیم کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کے اس اقدام نے عوام میں شدید تشویش پیدا کردی ہے،وفاقی حکومت صوبوں کے جزائر پر قبضہ کرنے جا رہی ہے، وفاق کو گوادر سٹی پر باڑ لگانے کے اپنے فیصلے کو واپس لینا چاہئے۔
