بلوچستان ‘کورونا کے دو مریض انتقال کر گئے ‘ 12نئے مریض ‘46صحت یاب

بلوچستان ‘کورونا کے دو مریض انتقال کر گئے ‘ 12نئے مریض ‘46صحت یاب

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا دو مریض انتقال کرگئے صوبے کے چار اضلاع سے کورونا کے بارہ نئے مریض سامنے آگئے جبکہ صوبے میں کورونا میں مبتلا46مریض صحت یاب ہوگئے ۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صوبے میں 337افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے4اضلاع سے 12نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار880ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا46مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17ہزار 304ہوگئی جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 2مریضوں کا انتقال ہوگیا جس کے بعد صوبے میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد179ہوگئی ۔محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 250ٹیسٹ کئے گئے ،اس دوران کورونا کے4مریض سامنے ائے ،کوئٹہ میں جمعہ کو کورونا کی شر ح 1.6 رہی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!