آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) آپریشنل بیس کا دورہ کیا اور پاک چین مشترکہ فضائی مشق ’شاہین 9’ کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنل بیس پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا، تقریب کے شرکاء سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشترکہ مشق سے دونوں ائیر فورسز کی مقابلے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مشق دونوں ممالک کے ہتھاروں کے نظام کو مزید مستحکم کرے گی، بدلتی ہوئی جیو اسٹریٹجک صورت حال میں مشترکہ تربیت دونوں ممالک کی جنگی صلاحیت میں اضافے کے لیے ناگزیر ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ انٹرسروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے، پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں اسے دوسروں سے منفرد کرتی ہیں۔
