شیخو پورہ کے علاقے مریدکے میں سوگ والے گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 9 بچوں سمیت 22 افراد جھلس گئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مریدکے میں نواحی گاؤں کوٹ مائی دا ڈیرہ کے ایک گھر میں کھانا بناتے ہوئے گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 22 افراد جھلس گئے۔ زخمیوں میں اہل خانہ اور تعزیت کے لیے آئے ہوئے مہمان شامل ہیں، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں سے 18 زخمیوں کو میو اسپتال اور جناح اسپتال لاہورمنتقل کردیا گیا






