پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارے لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے ‘ شبلی فراز

پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارے لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے ‘ شبلی فراز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایک جانب بیرونی دشمن انڈین کرانیکلز کے ذریعے پاکستان کے خلاف جھوٹی معلومات پھلانے کا جرم کر رہے ہیںتو دوسری جانب پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارا لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے۔ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دونوں کے جھوٹ کی تجارت رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے،شب گزشتہ مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی وہی حالت تھی جو ‘ہارڈ ٹاک’ میں اسحاق ڈار کی تھی، سچ کے سامنے ان کے ہاتھ پاو¿ں پھول جاتے ہیں،ندیم بابر نے (ن) لیگی جھوٹ کے پرزے پرزے کردئیے، ہاری ہوئی ٹیم کے ٹاپ کھلاڑی کی بے بسی اور لاچاری دیدنی تھی،ملکی ایکسپورٹس میں اضافے نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،مایوسی پھیلانے والے عناصر مایوس اور نادم رہیں گے، پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!