ڈیرہ مرادجمالی :صوبائی مشیرمحنت و افرادی قوت حاجی محمدخان لہڑی نے کہا کہ نصیرآباد اور حلقہ انتخاب میں بلارنگ و نسل عوامی خدمت کررہے ہیں کارکردگی کے بنیاد پر عوام نے منتخب کیاہے عوام کے رائےکاخیال کرتے ہوئے اجتماعی اسکیمات کوترجیح دےرہے ہیں ہم عوام کے اجتماعی مفادات کو اہمیت دیتے ہیں وزیر اعلی جام کمال خان کے وژن کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے ہم نے جو وعدے کئے ان کو عملی اقدامات سے پورا کر رہے ہیں ترقیاتی اسکیمات ہماری کارکردگی کا عملی ثبوت ہیں بہت جلد حلقہ انتخاب سےنامور شخصیات سینکڑوں افراد کے ہمراہ بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کااعلان کرینگے۔صوبائی مشیر محنت و انفرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کیئے جارہے ہیں صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق حلقہ انتخاب سمیت پورے نصیرآباد میں عوام کو ہر ممکن بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا نصیرآباد میں معیاری سڑکوں کی تعمیر سے علاقے کے عوام اور زمینداروں کو مختلف اجناس فارم ٹو مارکیٹ آسانی سے ترسیل کرنے میں مدد ملے گی صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں پورے صوبے میں یکساں ترقیاتی عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں ڈھائی سالہ دور میں تمبو نصیرآباد میں ریکارڈ ترقیاتی کام پائیہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں جبکہ کئی اسکیمات پر تیزی کام جاری ہے علاوہ ازیں مختلف نوعیت کے دیگر اسکیمات کے پی سی ون بنائی جاری ہے حلقہ انتخاب سمیت پورے نصیرآباد میں جو بھی ترقیاتی اسکیمیں شروع کی جائے گی اس سے قبل عوام کے مشاورت کو ترجیح دینگے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے قبل حلقہ انتخاب سمیت پورے نصیرآباد میں اجتماعی نوعیت کی اسکیمیں دیئے ہیں جن سے عوام نسل در نسل فائدہ حاصل کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی خصوصا نصیرآباد کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کوشاں ہے ان شاءاللہ تعالی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے نصیرآباد عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جلد اہم اعلانات متوقع ہیں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی مطمئن خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے اور کہا کہ نصیرآباد میں خطیر فنڈز سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی سے دیرپا اور معیاری اسکیمات عوام کے لئے سود مند ثابت ہونگے نصیرآباد عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کررہے ہیں۔
