کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی و دیگر مرکزی قائدین نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پارٹی کے مرکزی رہنماءجان محمد گرگناڑی کی بازیابی کو 22دسمبر تک یقینی نہ بنایا گیا تو بی این پی 22دسمبر سے بلوچستان بھر کے قومی شاہراﺅں کو بلاک کر دے گی تحریک انصاف نے 6 نکات پر عملدرآمد نہیں کیا تو ہم نے راہیں جدا کئے راہیں جدا کرنے کے بعد حکومت انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے حکومتی ایما پر خضدار سے بی این پی کے مرکزی کونسلر کو لاپتہ کیا گیاگوادر میں باڑ لگانے اور جزائر پر قبضے کے خلاف سراپاء احتجاج تھے اور ہمارے کارکنان کا لاپتہ ہونے کا سلسلہ شروع ہوا جان محمد گڑگناڑی کو ایک گھنٹے میں بازیاب کرانے کا وعدہ کیا گیا لیکن تاحال وہ بازیاب نہیں ہوئے حکومت کو 2 دن کی الٹی میٹم دیتے ہیں 2 دن بعد صوبے بھر کے قومی شاہراہوں کو بند کرینگے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹر 2 دن بعد مسافر گاڑیوں کو نکالنے سے گریز کریں بی این پی کا احتجاج کارکنوں کو لاپتہ کرنے, جزائر پر قبضہ اور گوادر میں باڑ لگانے کے خلاف ہے اپنے حق کےلئے مطالبات پیش کئے اور مطالبات منظور کرنے کے بجائے انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوا جھالاوان کے حالات کو ایک بار پھر خراب کرنے کی کوشش ہورہی ہے گوادر کے عوام کو پنجرے میں بند کیا جارہا ہے اور کسی کو آواز اٹھانے کی اجازت نہیںہے ۔
