سردار اختر مینگل سے بلاول بھٹو کی ملاقات ‘ پی ڈی ایم تحریک پر تبادلہ خیال

سردار اختر مینگل سے بلاول بھٹو کی ملاقات ‘ پی ڈی ایم تحریک پر تبادلہ خیال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کر اچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ سردار اختر مینگل سے انکی رہا ئشگا ہ پر ملا قات ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہفتہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ سردار اختر مینگل سے انکی رہا ئشگاپر ملا قات کی ملا قات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے سردار اختر مینگل کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ،دو نوں رہنماﺅں کے درمیان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک کے اقدامات پر بھی گفتگو ہو ئی اس مو قع پر گفتگو کر تے ہوئے بلا ول بھٹو زردا ری نے کہاکہ بلوچستان کی محرومیاں دور کئے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں ہے بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلے بلوچ عوام کا حق ہے پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان کو حقوق کی فراہمی کے سلسلے کا آغاز کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!