کوئٹہ : 380کلو گرام ناقص دودھ  تلف

کوئٹہ : 380کلو گرام ناقص دودھ تلف

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ :صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمان کھیتران کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی آپریشن ٹیم نے ناقص و ملاوٹی دودھ کی سپلائی و فروخت کےخلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئےبلوچستان پنجاب بارڈر پر بلوچستان لائے جانے والے غیر معیاری و ملاوٹی دودھ کی بڑی مقدار پکڑ لی۔ بی ایف اے حکام نے پنجاب سے دو گاڑیوں میں لائے جانے والے ناقص دودھ کو موقع پر ٹیسٹ کیا جو غیر معیاری و ملاوٹی پایا گیا۔بعدازاں کارروائی کے دوران برآمد ہونے والا 380 کلوگرام ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی ابراہیم بلوچ کا اس ضمن میں کہناہے کہ صوبہ بھر میں ملاوٹی اور ناقص دودھ کی خرید و فروخت کے تدارک کیلئے آپریشنز کے ساتھ ساتھ م¶ثر اور دیرپا منصوبہ سازی کر رہے ہیں۔کارروائی کے دوران متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے حکام بھی بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!