حویلیاں : جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ مولانا فضل الرحمٰن کے ایک حکم پر استعفوں کا ڈھیر لگ جائےگا۔ حویلیاں میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مینار پاکستان کے جلسے نے حکمرانوں کی چیخیں نکال دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے تاریخ ساز جلسے کو من پسند میڈیا کے ذریعے ناکام بنانے کی کوشش کی گئی۔ جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم) میں شامل تمام جماعتیں مولانا فضل الرحمٰن کے ایک حکم پر استعفوں کا ڈھیر لگادیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر میدان میں ناکام ہوچکی ہے، مہنگائی، بیروزگاری اور حکومت کے غیر سنجیدہ رویے نے ریاستی اداروں کو کمزور کردیا ہے
