کوئٹہ (کوہ یار نیوز )امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومتیں بلوچستان کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں وفاق وصوبائی حکومتوں کی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے بلوچستان ریگستان بن گیاہے ہر طرف بدعنوانی ،اقرباءپروری ولوٹ مار کی وجہ سے ظلم وجبر کا دور دورہ ہے جب تک بلاتفریق احتساب نہیں ہوگا لٹیروں سے قومی دولت برآمد نہیں ہوگی مظلوموں کو انصاف نہیں میگا اس وقت تک تبدیلی ممکن نہیں ۔جماعت اسلامی عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کریگی ۔ انہوں نے کہاکہ بدعنوانی زیادہ ہونے کی وجہ سے حکومتی وسائل عوام کے مسائل کم کرنے پر خرچ نہیں ہورہے حکومتی سطح پر کوئی سادگی وقناعت پسندی شروع ہوئی ہے اورنہ ہی بدعنوانی میں کمی آئی ہے جب تک دیانت دار دین دار عوام کے دکھ درد رکھنے والا حکمران نہیں آئیگااس وقت تک تبدیلی ممکن نہیں ۔ بلوچستان کی دوردراز وصوبائی دارالحکومت کی سڑکیں ٹھوٹ پوٹ کاشکارہیں۔سڑکیں ،پلیں ٹوٹنے سے کئی زراعت ومعیشت کو بدترین نقصان پہنچ رہاہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔ صفائی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ جس سے عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے بد قسمتی سے کوئی ادارہ اپنا کام ٹھیک طریقے سے کام نہیں کر رہا ۔صوبائی حکومت وادارے اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی صرف اور صرف کاغذوں تک محدود ہے صوبائی دارالحکومت کے عوام مسائل ومشکلات کا شکار ہیں نہ پینے کا صاف پانی میسر ہے اورنہ ہی امن وامان۔ جگہ جگہ اب نکاسی کے مسائل سامنے آرہے ہیںحکمرانوں نے کوئی عوامی مسئلہ حل کیا نہ عوام کو کوئی ریلیف دیا بھاری قرضے اور بدترین مہنگائی موجودہ حکمرانوں کے تحفے ہیں





