دنیا، کورونا وائرس کے 78376844 کیسز، 1724325 ہلاکتیں

دنیا، کورونا وائرس کے 78376844 کیسز، 1724325 ہلاکتیں

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لندن : دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 844 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 24 ہزار 325 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 15 لاکھ 8 ہزار 181 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 385 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 51 لاکھ 44 ہزار 338 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 30 ہزار 824 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 86 لاکھ 84 ہزار 628 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 74 لاکھ 8 ہزار 707 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 393 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 9 لاکھ 45 ہزار 97 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 46 ہزار 476 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 99 ہزار 308 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 88 ہزار 285 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 73 لاکھ 20 ہزار 20 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 51 ہزار 912 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 6 ہزار 503 ہو چکی ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 61 ہزار 702 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 24 لاکھ 90 ہزار 946 رپورٹ ہوئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!