تفتان(نامہ نگار) ایرانی حکام نے 18 پاکستانی شہریوں کو تفتان بارڈر پر لیویز حکام کے حوالے کردیا جنہیں ایران کے مختلف شہروں سے گرفتارکیا گیا ہے تفصیلات کیمطابق ایرانی حکام نے مختلف شہروں سے 18 پاکستانی تارکین وطن کو گرفتار کرکے پاک ایران تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا گیا جن میں 9 کا تعلق پنجاب، 2 کا خیبر پختونخواہ، 3 کا سندھ اور 4 افراد کا تعلق بلوچستان سے ہیں جبکہ 9 افراد کو پاکستانی شناختی دستاویزات نہ ہونے باعث واپس کردیا گیا۔ لیویز زرائع کے مطابق گرفتار مذکورہ افراد بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ایران میں گرفتار کیا گیا ہے۔ زیر حراست افراد کو مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔
