ہرنائی ، چیک پوسٹ پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 7 ایف سی اہلکار شہید

ہرنائی ، چیک پوسٹ پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 7 ایف سی اہلکار شہید

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

راولپنڈی: شدت پسندوں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے وطن کی حفاظت پر مامور 7 جوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ شہدا نے جوانمری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردی کا یہ واقعہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اہلکار دہشتگردوں کا حملہ روکتے ہوئے فائرنگ کے شہید میں ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی گرفتاری کے لئے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے۔ بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک دشمن طاقتوں کی پشت پناہی پر دشمن طاقتیں بزدلانہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔ اپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!