سی پیک کے بعد بلوچستان کے عوام کی زندگی مشکل ہوگئی ، ڈاکٹرمالک بلوچ

سی پیک کے بعد بلوچستان کے عوام کی زندگی مشکل ہوگئی ، ڈاکٹرمالک بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

گڑھی خدابخش : اپوزیشن اتحاد کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ یرغمال ہے اور کسان بھوکے مر رہے ہیں۔ گڑھی خدابخش میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب میں عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے بعد بلوچستان کے عوام مشکل سے زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ اگر ملک میں دہشت گردی کا خطرہ ہے تو پہلے اسلام آباد کو محفوظ بنائیں۔ سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت جمہوریت کے نام پر طمانچہ ہے، بلوچ قوم کو جزیروں پر وفاق کا قبضہ منظور نہیں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!