اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو اپنے ووٹرز سے وعدوں کا خیال رکھنا ہے، بی این پی کا بھی اپنا ایک موقف ہے، حکومت میں رہتے ہوئے مطالبات کرنا ان کا حق ہے، ایم کیو ایم اور بی این پی نے پہلے بھی مطالبات کیے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جب آپ 2 تہائی اکثریت میں نہ ہو تو ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں، ان اختلافات کی نوعیت پی ڈی ایم کی طرح نہیں ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مریم او ر شہباز شریف گروپ کی ٹسل آپ کے سامنے ہے، مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی مریم کے ساتھ ہیں، رانا تنویر اور رانا ثناء اللّٰہ تو مریم کے ساتھ نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب بہت سارے فیصلے حکومت سے پوچھ کر نہیں کرتا۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی بڑا مجمع جمع نہیں ہوا، یہ ناکامی ہے، مریم نواز حکومت کے لیے بڑا خطرہ نہیں بن رہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ملاقات میں شہباز شریف کی اتنی ہی خواہش تھی جتنی ملنے والوں کی تھی، شہباز شریف کی سیاسی سوچ مریم نواز سے علیحدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اس ملاقات سے نا آگاہ تھیں نا اس کے حق میں تھیں
