کراچی ، گھر میں آگ لگ گی، جھلس کر 3 بچے جاں بحق

کراچی ، گھر میں آگ لگ گی، جھلس کر 3 بچے جاں بحق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی کے علاقے کشمیر کالونی میں واقع ایک گھر میں آگ لگ گئی جس کےنتیجےمیں جھلس کر 3 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ نے پہنچ کر گھر میں لگی ہوئی آگ پر قابو پا لیا ہے، آگ لگنے کے وقت گھر میں میاں بیوی اور ان کے 4 بچے تھے۔
آگ سے جھلس کر 3 بچے جاں بحق، جبکہ ایک بچہ اور اس کے والدین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں برنس وارڈ میں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں جنہیں جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!