گوادرمیں باڑلگانے سے متعلق صوبائی اوروفاقی حکام سے جواب طلب

گوادرمیں باڑلگانے سے متعلق صوبائی اوروفاقی حکام سے جواب طلب

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بلوچستان ہائیکورٹ نے گوادر میں باڑ لگانے سے متعلق کیس میں حکومت بلوچستان سمیت متعلقہ صوبائی اور وفاقی حکام سے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے کہا ہے کہ اگر صوبائی حکومت کے وکیل کےعلم میں نہیں تو پتہ کیا جائے کہ باڑ کون لگارہا ہے، کس کے فنڈ سے باڑ لگائی جارہی ہے۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف سماعت چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے کی۔ سماعت کے موقع پر ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ارباب طاہر ایڈووکیٹ اور درخواست گزار اور وکلاء پیش ہوئے۔ عدالت نے گوادر میں باڑ لگائے جانے سے متعلق سوالات کئے، جس پر ایڈووکیٹ جنرل ارباب طاہر نے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ اس پر عدالت نے کہا عدالت اگر صوبائی حکومت کے وکیل کے علم میں نہیں تو پتہ کیا جائے کہ باڑ کون لگا رہا ہےَ، کس کے فنڈ سے باڑ لگائی جارہی ہے؟۔ عدالت نے حکومت بلوچستان سمیت متعلقہ صوبائی اوروفاقی حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے آئینی درخواست کی سماعت 31 دسمبر تک ملتوی کردی۔ درخواست کی پیروی امان اللہ کنرانی، نادر علی چھلگری، سلیم لاشاری، ساجد ترین، راحب بلیدی اور جمیل بابئی نے کی جبکہ گوادر میں باڑ سے متعلق درخواست وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل منیر احمد کاکڑ نے دائر کر رکھی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!