وزیرِ اعلیٰ سندھ کو فوری سپریم کورٹ پیش ہونے کا حکم

وزیرِ اعلیٰ سندھ کو فوری سپریم کورٹ پیش ہونے کا حکم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی : سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے شہرِ قائد میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فوری پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کراچی سے تجاوزات ہٹانے کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہارِ برہمی کیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو رپورٹ کے ساتھ بلالیتے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو فوری طلب کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!