مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کو خوش کرنے کے لئے ہمیں پارٹی سے نکالا، حافظ حسین احمد

مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کو خوش کرنے کے لئے ہمیں پارٹی سے نکالا، حافظ حسین احمد

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہاتھ ہوگیا آئندہ بھی ہوتا رہے گا، مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کو خوش کرنے کے لئے ہمیں پارٹی سے نکالا۔ جے یو آئی سے نکالے گئے سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لے لیا، حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ جے یو آئی فضل الرحمن جے یو آئی (فوائد )ہے۔ نوازشریف سے فوائد حاصل کرنے کے لئے جے یو آئی (ف)کو جے یو آئی (فوائد)میں بدلا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کو خوش کرنے کے لئے ہمیں پارٹی سے نکالا۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کو ویٹو کردیا۔ لانگ مارچ ضمنی انتخابات سینٹ الیکشن اور استعفوں پر پیپلز پارٹی جیت گئی۔دن کو اسٹیبلشمنٹ کو گالیاں دینے والے رات کو اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے محمد علی درانی سے کیوں ملتے ہیں، نوازشریف نے جنرل ضیا الحق کی برسی سے بے نظیر بھٹو کی برسی تک اپنی سیاست ڈبو دی۔ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہاتھ ہوگیا آئندہ بھی ہوتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!