تفتان ، بلوچستان عوامی پارٹی تحصیل کا تعارفی اجلاس

تفتان ، بلوچستان عوامی پارٹی تحصیل کا تعارفی اجلاس

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تفتان (آصف بلوچ) بلوچستان عوامی پارٹی تحصیل کا تعارفی اجلاس(آصف بلوچ) بلوچستان عوامی پارٹی تحصیل کا تعارفی اجلاس تحصیل صدر میر طاہر ضیاء سنجرانی کی صدارت میں حاجی عبدالواحد سنجرانی کی رہائش گاہ میں منعقد ہوا جس میں ضلعی نائب صدر ماسٹر خادم حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت تحصیل آفس سیکرٹری عبدالحکیم نے حاصل کی۔ اجلاس کے آغاز پر تحصیل جنرل آصف برہانزئی نے کابینہ کے تمام ممبران کا تعارف کرایا جس کے بعد ضلعی نائب صدر ماسٹر خادم حسین، تحصیل صدر میر طاہر ضیاء سنجرانی، جنرل سیکرٹری آصف برہانزئی نائب صدور میر لیاقت عیسی زئی، میر بلال محمد حسنی نے خطاب کیا اور تحصیل تفتان میں پارٹی کو مزید فعال کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اجلاس میں تحصیل آفس کے جاری کام، تحصیل کابینہ کی حلف برداری سے متعلق فیصلے کیئے گئے اور کابینہ کے ممبران کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی۔ سینیئر نائب صدر حاجی عبدالواحد سنجرانی نے تحصیل کابینہ ممبران کو پرتکلف تی پارٹی دی۔ اجلاس کے آخر میں ضلعی نائب صدر ماسٹر خادم حسین، تحصیل صدر طاہر سنجرانی اور تحصیل جنرل سیکرٹری آصف برہانزئی نے تحصیل کابینہ ممبران میں پارٹی کارڈ تقسیم کردیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!