پی ڈی ایم کل بلوچستان میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پی ڈی ایم کل بلوچستان میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کل 13 جنوری کو بلوچستان کے ضلع لورالائی میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے زیر اہتمام لورالا ئی میں جلسہ کوہوگا جس میں پی ڈی ایم میں شامل 11 جماعتوں کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔جلسے میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت اتحاد کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔حکومت مخالف اتحاد میں شامل جماعتوں کے کارکنوں نے ابھی سے ہی جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، جلسہ گاہ کی صفائی کردی گئی ہے جب کہ جلسہ گاہ اور شہر میں پارٹیوں کے جھنڈے آویزاں کردیے گئے ہیں۔مریم اور نگزیب کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم کے لورالائی کے جلسے میں بھرپور شرکت کرے گی ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر یعقوب ناصر پی ڈی ایم جلسے میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے قائم مقام صدر جمال شاہ کاکڑ بھی پارٹی کے نمائندہ وفد میں شامل ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!