قلات6اگست ۔ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے امن وامان کی صورتحال کےپیش نظر شہریوں کے لئےاہم سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی ہے ڈپٹی کمشنرآفس قلات سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورامن وامان برقراررکھنے کیلئے 7اگست سے 12اگست تک اور13اگست سے15اگست اور20.21.25.26اگست کو شام 10بجے سے صبح سات بجےتک کرفیو کانفاذہوگا۔عوام الناس کوسختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں اپنے گھروں سے بایر نہ نکلیں اوراپنے اہلخانے کی حفاظت کیلئے ذمہ دارقانون پسندشہری کی حیثیت سے سیکیورٹی ایس اوپیز پر عمل کریں کرفیو کے خلاف ورزی کی صورت میں لوگ اپنے نقصان کے خود ذمہ دارہونگے۔






