کوئٹہ: مستونگ میں مبینہ گھریلو ناچاقی کے دوران شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں خاتون شدید جھلس کر زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے دینگڑھ میں واقعہ کلی ببر ی میں کلیم اللہ نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس کے بعد خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوو¿ں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ واقعہ 28اگست کو پیش آیا تھا جبکہ مقدمہ 7ستمبر کو درج کیا گیا ہے ۔






