حکومت کا کل وقتی کارکردگی سوشل میڈیا میں خود کو بہتر ظاہر کرنا ہے‘ کبیر محمد شہی

حکومت کا کل وقتی کارکردگی سوشل میڈیا میں خود کو بہتر ظاہر کرنا ہے‘ کبیر محمد شہی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت کا کل وقتی کارکردگی سوشل میڈیا میں خود کو بہتر ظاہر کرنا ہے۔باقی بلوچستان اور اس کے عوام سے کوئی سروکار نہیں۔بیسمہ کے علاقے ساجد میں زلزلے سے بڑی تباہ کاریاں ہوئی ہیں۔پورا ساجد مہندم ہوگیا ہے۔ کوئی مکان بھی نہیں بچا۔عوام کا بھاری مالی نقصان ہوا۔لیکن حکومت فوٹو سیشن کی حد تک ریلیف کے کام کو اجاگر کرتی ہے۔جو کہ قابل افسوس ہے۔انہوں نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے عوام سے مکمل اظہار ہمدردی کیا اور نقصانات پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ کلی ساجد کے عوام اس وقت مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہے۔بغیر چھت و چار دیواری کے کھلے آسمان میں بےیارومدگار پڑے ہیں۔خوردونوش کی اشیا کی کمی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات آنے کے بعد ان سے نبردآزما ہونے کےلیے حکومتیں موجود ہوتے ہیں۔اور وہ اپنے انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر امدادی کام کو فوری یقینی بناتے ہیں۔نقصانات کا تخمینہ لگا کر ان کا ازالہ کیا جاتا ہے۔اور عوام کو مشکل سے نکالتے ہیں۔لیکن افسوس کہ بلوچستان حکومت کی کارکردگی ہر لحاظ سے صفر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوذمہداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے کیے اقدامات کریں۔تاکہ وہ پریشانی و مشکل سے نکل آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!