میر حاصل خان بزنجو کی رحلت کا سن کر بے حد صدمہ پہنچا ہے،میر نعمت اللہ خان زہری

میر حاصل خان بزنجو کی رحلت کا سن کر بے حد صدمہ پہنچا ہے،میر نعمت اللہ خان زہری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءرکن بلوچستان اسمبلی میر نعمت اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے فرزند قومی سطح کے سیاستدان میر حاصل خان بزنجو کی رحلت کا سن کر بے حد صدمہ پہنچا ہے، ایک قومی رہنماءملک کے مائیہ ناز سیاستدان کا بے وقت دنیاءسے رخصت کرجانا ناقابل تلافی نقصان ہے اورا ن کی خلاءمدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ میر حاصل خان بزنجو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کیلئے عظیم رہنماءاور سیاستدان تھے، انہوں نے آئین، مقننہ، اورپارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے ہمیشہ جدوجہدجاری رکھی اور اپنے والد بابائے بلوچستان کے نقش قدم پر چل کر کسی بھی مرحلے پر سیاسی خلاءکو ادھورا رہنے نہیں دیا۔ وہ پارلیمنٹ کی زینت تھے جب بھی بولتے تو متوسط طبقات کی بہتر انداز مین نمائندگی کرتے،جو موقف اپنا تے اس پر اس پر کاربند رہنے کو اپنے لئے لازمی تصور کرلیتے،رکن بلوچستان اسمبلی میر نعمت اللہ خان زہری کا کہنا تھاکہ میر حاصل خان بزنجو صوبوں اور وفاق کے درمیان یکجھتی اور اتحاد و اتفاق کی علامت تھے۔ بلوچستان کی شورش میں بھی اس نے پاکستان زنداباد کا نعرہ بلند کیا۔ان کی حب الوطنی، سیاسی تجربہ، قومی خدمت اور عوامی نمائندگی ضرب المثل تھے۔ وہ اصولوں پر پابند رہنے والے سیاسی رہنماءتھے، بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی تربیت کے باعث ان کی جانشینی کا حق بھر پور انداز میں ادا کررہے تھے۔آج ان کی رحلت کا سن کربے حدافسردہ و دل گرفتہ ہوں کہ ایک تجربہ کار سیاستدان پارلیمنٹرین ہم سے ہمیشہ کے لئے رخصت ہوگیا، اللہ تعالیٰ سے دعاءہے کہ میر حاصل بزنجو کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے خاندان و سیاسی ورکرز اور ان کے عقیدت مندوں کوصبر جمیل کی توفیق عطاءفرمائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!