واشک: آئی جی ایف سی بلوچستان ساو تھ میجرجنرل سرفراز علی کا دورہ واشک دورے کے دوران آئی جی ایف سی نے ایم پی اے واشک میر زابد علی ریکی ، کمشنر رخشان ڈویڑن سعید عمرانی ،ملک محمد عمر الہ زئی۔سردار عبدالغفور محمد حسنی سمیت دیگر قبائلی رہنماو ں اور علاقے کے معتبرین سے ملاقات کی، اس موقع پر کمانڈنٹ خاران کرنل راجہ سلیم کیانی، کرنل عمر فاروق اور دیگر افسران بھی موجود تھے، آئی جی ایف سی نے علاقے کے سیاسی، سماجی، قبائلی رہنماو ں کو علاقے میں امن و امان سمیت دیگر بنیادی عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان قائم کرنے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ قبائل اور عوام نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ علاقائی تعمیر و ترقی کے لئے امن ناگزیر ہے، ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، واشک کے عوام کی اجتماعی ترقی و خوشحالی کے لئے ہم مل کر کام کرینگے.بعد ازاں آئی جی ایف سی نے سماجی رہنما اظہار علی بلوچ کے گھرجا کر ان کے والد اور دیگر علاقے معتبرین سے ملاقاتیں کی، اس موقع پر سیاسی، سماجی، قبائلی رہنماو ں علاقائی معتبرین اور عوامی نما ئندو ں نے ان کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔
