میر حاصل خان بزنجو کی ناگہانی موت ، بلوچستان ایک عظیم سیاسی استاد دانشور اور ایک رہبر سے محروم ہوچکا ہے ، نیشنل پارٹی دالبندین

میر حاصل خان بزنجو کی ناگہانی موت ، بلوچستان ایک عظیم سیاسی استاد دانشور اور ایک رہبر سے محروم ہوچکا ہے ، نیشنل پارٹی دالبندین

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین نامہ نگار ۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی لیبر سیکریٹری سردار رفیق شیر بلوچ ۔سابقہ ممبر سی سی واجہ سنگت سعید بلوچ ۔ضلعی آرگنائزر میر عاطف بلوچ ۔ڈپٹی آرگنائزر نظام لاشاری ۔مرکزی کونسلران منظور راہی ۔میر جی ایم بلوچ ۔آغا سید امیر شاہ بلوچ ۔روشن خان بلوچ ۔سینئر اراکین سید لعل شاہ ساغر ۔حاجی عبدالباری بلوچ ۔میر آحمد یار خان سنجرانی ۔مولابخش عالیزئی ۔رحیم بخش بلوچ ۔حسن رند ۔محمد بخش بلوچ ۔رسول بخش ریکی ۔پرنس رحمت اللہ مینگل ۔لیاقت علی سمالانی ۔سراج الدین احمد سمالانی ۔محی الدین بلوچ ۔مولانا غلام اللہ بلوچ ۔مولانا محمدرفیق محمد حسنی ۔کامریڈ اللہ نور بلوچ ۔میر نور علی سنجرانی۔طارق سنجرانی ۔راشد کبدانی ۔علی آحمد ریکی ۔گل زمان عالیزئی ۔سعید مہر بلوچ ۔وحید بلوچ ۔یوسف ساسولی ۔شوکت بلوچ ۔اسماعیل وطن دوست ۔اکبر خیال ۔اسماعیل شھزاد ۔نذیر احمد بلوچ ۔ راشد بلوچ ۔وسیم ہوت ۔نصیر ناز ۔راشد آنشینی ۔سرفراز بلوچ اور دستگیر بلوچ نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں مردآہن نیشنل پارٹی کے بانی رہنماء وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ایک عظیم سیاسی استاد دانشور اور ایک رہبر سے محروم ہوچکا ہے میر حاصل خان بزنجو کی پوری زندگی محکوم اقوام کے لیے جدوجہد سے عبارت ہے جنھوں نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا ان کی وفات کسی بھی سانحے سے کم نہیں ان کا مشن جاری رہے گا نیشنل پارٹی ان کی کمی کو ھمیشہ محسوس کرتی رہے گی آخر میں انہوں نے میر حاصل خان بزنجو کی درجات کی بلندی کے لیے بارگاہ خداوندی میں خصوصی طور پر دعا کی اور پسماندگان کو صبر جمیل برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمانے کے لیے بھی دعاوں کا اہتمام کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!