اعلیٰ کونسل برائے افغان قومی مصالحت، ارکان کے ناموں کا اعلان

اعلیٰ کونسل برائے افغان قومی مصالحت، ارکان کے ناموں کا اعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

افغان صدر اشرف غنی نے اعلیٰ کونسل برائے افغان قومی مصالحت کے نئے سربراہ اور ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کابل حکومت کی طرف سے افغان طالبان کے ساتھ مجوزہ امن مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ کابل سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق صدر اشرف غنی نے یہ اعلان ہفتہ انتیس اگست کو رات گئے کیا اور کہا کہ اس اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے نئے ارکان کے طور پر ملکی سطح کے سیاست دانوں کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کہ ملک میں خانہ جنگی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے قومی اتفاق رائے کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کونسل کے نئے ارکان کے طور پر جن شخصیات کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں سرکردہ سیاست دان، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اور نمایاں مذہبی شخصیات بھی شامل ہیں۔ اس بارے میں صدارتی حکم نامے کے ساتھ اس کونسل کے ارکان کو یہ فریضہ بھی سونپا گیا ہے کہ انہیں ایک ہفتے کے اندر اندر ایک ایسی جنرل اسمبلی تشکیل دینا ہو گی، جس میں علماء، ارکان پارلیمان، صوبائی کونسلروں اور نجی شعبے کی شخصیات کے علاوہ اہم سیاست دان اور ملکی میڈیا کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ صدر اشرف غنی کے اس اعلیٰ کونسل کے ارکان سے متعلق کیے گئے اعلان کے بعد اس پر اس حوالے سے شدید تنقید بھی دیکھنے میں آئی کہ جن اراکین کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں خاتون صرف ایک ہے اور باقی سب کے سب مرد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!