اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوازشریف کو سرنڈر کرنے کیلئے آخری موقع دینے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوازشریف کو سرنڈر کرنے کیلئے آخری موقع دینے کا فیصلہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پیش ہونے کے لیے آخری موقع دے دیا ، عدالت نے کہا کہ نوازشریف جس حالت میں بھی ہوں پیش ہوں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی میرٹ پر ضمانت منظور ہوئی، نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک گئے، واپس نہ آنے کی وجوہات درخواست میں لکھی ہیں۔عدالت نے استفسار کیا اس وقت نواز شریف ضمانت پر ہیں یا نہیں ؟ جس پر وکیل خواجہ حارث نے کہا پنجاب حکومت نے نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کیا ضمانت ختم ہونے کے بعد نواز شریف کو عدالت میں سرنڈر نہیں کرنا چاہیے تھا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ابھی ہم کوئی آرڈر ر نہیں کر رہے ابھی آپ کو موقع دے رہے ہیں، آپ سرنڈر کریں اگر نہیں کرتے تو پھر آڈر کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!