کورونا وائرس: حکومت بلوچستان کا فرائض کی ادائیگی میں شہید افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان

کورونا وائرس: حکومت بلوچستان کا فرائض کی ادائیگی میں شہید افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کورونا وائرس اور ٹڈی دل کی روک تھام سے متعلق امور کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس جمعہ کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے محکمہ صحت محکمہ زراعت اور بلوچستان کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اجلاس کو متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی صوبائی وزرا زمرک خان اچکزئی میر ضیا لانگو میر محمد خان لہڑی چیف سیکرٹری فضیل اصغر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حافظ عبدالباسط متعلقہ محکموں کے سیکرٹریوں ایڈیشنل آءجی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں کورنا وائرس سے متعلق فرائض کی ادائیگی کے دوران وفات پانے والے ڈاکٹروں طبی عملے اوع سرکاری ملازمین کو شہدا کی کیٹگری میں شامل کرنے اور لواحقین کو شہدا پیلیج دینے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں شیخ زید اور فاطمہ جناح اسپتال کے ڈاکٹروں پیر ا میڈکس لیبارٹری ٹیکنیشنز اور بلاواسطہ ڈیوٹی دینے والے اسٹاف اور سیکورٹی اہلکاروں کے لیئے مالی مراعات کا اعلان بھی کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ڈیوٹی کی نوعیت کے مطابق ڈاکٹروں پیرا میڈکس دیگر اسٹاف اور سیکورٹی اہلکاروں کو ماہانہ ایک تا تین بنیادی تنخواہیں دی جائیں گی اور اضافی بنیادی تنخواہوں کی ادائیگی یکم مارچ 2020 سے لاگو ہو گی محکمہ صحت ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی ڈیوٹی کی نوعیت سے متعلق تفصیلات محکمہ خزانہ کو فراہم کریگا اجلاس میں سمارٹ لاک ڈان ،عوام کے عدم تعاون اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث وائرس کے پھیلا میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ نجی اسپتالوں اور رجسٹرڈ کلینکس میں او پی ڈی اور علاج معالجہ پر پابندی نہیں تاہم حفاظتی تدابیر کی ایس او پی پر عملدرآمد لازم ہو گا اجلاس میں سرکاری اسپتالوں میں سمارٹ او پی ڈی کے آغاز کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ صحت کو اس حوالے سے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!